اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی وطن واپسی: دبئی سے پاکستان کیلئے طیارہ بک کرا لیا گیا

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلہ میں دبئی سے پاکستان جانے کیلئے سپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے  امید پاکستان کا نام دیا جائے گا، سپیشل فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، نواز شریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، نواز شریف دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے