اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اہل پنجاب بھی بل دینے سے کترانے لگے

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا کے بعد اہل پنجاب بھی بل دینے سے کترانے لگے، گزشتہ مالی سال دوہزار 319 ارب روپے کی بجلی استعمال کی گئی ، صوبے کے 16 اضلاع سے 100 ارب روپے وصول نہ کیے جا سکے ۔

دنیا نیوز  نے بل نہ دینے والے 16اضلاع سے متعلق تفصیلات حاصل کر لیں ، وزارت توانائی حکام کے مطابق مالی سال 2022-23 میں پنجاب سے 134 ارب روپے کا نقصان ہوا، رحیم یار خان  نے 48 ارب روپے کی بجلی فروخت کی ،7 ارب کے بل ادا نہیں کیے۔

حکام وزارت توانائی کے مطابق راجن پور نے 8 ارب روپے کی بجلی لی اور ایک ارب روپے کے بل نہیں دیئے ، فیصل آباد نے 9 ارب ، لاہور سے 29 ارب روپے بجلی کے بل ادا نہیں ہوئے، راولپنڈی سے 5، اٹک سے 2 ،چکوال اور جہلم سے ایک، ایک ارب کے بل جمع نہیں ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ سے 12 ارب، قصور سے 19 ارب روپے کی ریکوری نہ ہو سکی، ملتان سے 3 ارب، بہاولپور سے 2 ارب، بہاول نگر سے 1 ارب کے بجلی بل ادا نہ ہوئے۔

حکام  کے مطابق  چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب سے دو، دو ارب روپے کی ریکوری نہیں ہو سکی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے