اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انتظامیہ کے ایکشن بے سود، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آئی

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) چینی اور آٹے کے نرخوں کو بریک تو لگی مگر قیمتوں میں کمی نہ آئی، انتظامیہ کے اقدام بے سود، عوام اب بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔

انتظامیہ کے ایکشن لینے سے  آٹے اور چینی کے نرخوں کی اڑان رک گئی مگر اس کے باوجود مارکیٹ میں آٹے  اور چینی کے  نرخ کم نہ ہوئے۔

پرچون میں چینی 155سے  160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ  چینی کی 100 کلو گرام بوری کا ایکس ملز ریٹ 15ہزار روپے ہے۔

مارکیٹ میں آٹا کے  20 کلو تھیلے کے  نرخ  بھی برقرار ہیں،مختلف برانڈز  کے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 2700 سے 2850 روپے تک ہے، مارکیٹ میں کھلا سرخ آٹا 140، سفید فائن آٹا 150 جبکہ چکی آٹا 175 روپے فی کلو میں  بک رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل  ذخیرہ اندوزں کے خلاف حکومت کی کارروائی سے آٹے ،چینی اور گندم کی  قیمتیں  کم ہوئی تھیں مگر حقیقی ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے