اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمدکنندگان، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو 3 ماہ میں ادا کئے گئے مشترکہ ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا۔

ترجمان عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈبینک نے 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کی سفارش 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بینک یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔

عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم انکم ٹیکس میں چھوٹ کیلئے کسی خاص نئی سطح کی سفارش نہیں کر رہے، ٹیکس کی حدوں میں مناسب تبدیلیوں کا اندازہ نئے سروے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے، مناسب تبدیلیاں کم آمدنی کے تحفظ کیلئے ڈیزائن کی جانی چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے