اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ایل آر اے14 ممالک میں سروسز کی فراہمی شروع کر رہی: ڈی جی سائرہ عمر

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) نبیل جاوید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) سائرہ عمر، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے ایس ایم بی آر کو بریفنگ دی۔

ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایل آر اے 14 ممالک میں لینڈ ریکارڈز سروسز کی فراہمی کا آغاز کر رہی ہے، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں سروسز فراہم کی جائیں گی۔

 سائرہ عمر نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈز کی فراہمی کے لیے لینڈ ریونیو رولز 1968 میں ترمیم کی جائے گی، خدمات میں فرد برائے بیع، فرد برائے ریکارڈ کا اجراء، انتقالات کی تصدیق اورای رجسڑیشن شامل ہیں۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر اور ٹیم کو شاباش دی اور بروقت ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔  

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ اوورسیز کمیشن کے ذریعے صارفین انتقالات اور رجسٹری کے لیے اپنے بیانات ریکارڈ کروا سکیں گے، اس عمل سے سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا، اوورسیز شہری اپنی جائیداد کی رجسٹریشن باہر بیٹھ کر کروا سکیں گے، اس عمل سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے