اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے دام بڑھے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 37 اعشاریہ 07 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 11 فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے، دودھ سمیت 19 اشیاء ضروریہ کے دام بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، دہی، مٹن اور خشک دودھ کے دام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے کے دوران دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل اور گھی بھی سستا ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے