اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فواد حسن فواد سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، اداروں کی نجکاری بارے گفتگو

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ملاقات میں نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

فواد حسن فواد اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات کے دوران نقصانات میں چلنے والے اداروں سے متعلق امور زیربحث آئے، وفاقی وزیر نے نجکاری سے متعلق امور میں عالمی بینک کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں عالمی بینک اور دیگر اداروں کو شامل کیا جائیگا، وزیر نجکاری نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کو نقصانات والے اداروں بارے آگاہ کیا۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے جس کا نقصان اربوں روپے میں ہے، نجکاری کا مقصد نقصانات کا خاتمہ، آپریشنل کارکردگی بہتر کرنا ہے، ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق ٹھوس حکمت عملی مرتب کر لی ہے جبکہ  ڈسکوز کے سالانہ نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے مزید کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق امور پر آئی ایف سی سے دو سیشن ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے