اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی: شہباز شریف

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

اس موقع پر تاجروں نے درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا، تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پرسابق وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی اور کہا کہ تاجر برادری دل و جان سے میاں نواز شریف کا استقبال کرے گی،  تاجروں کے ساتھ میاں نواز شریف کا دل کا رشتہ ہے، قائد ن لیگ نے تاجروں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، تاجر کبھی بھی آپ کا اور بڑے میاں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا 2018 سے 2022 کے چار سال بڑے صبر آزما تھے، معاشی ظلم کا شکار ہوئے، پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کی معیشت کو اب صرف وہ ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے