اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی پی پی کا عوامی رابطہ مہم کا اعلان، 13 اکتوبر کو پاور شو کا فیصلہ

05 Oct 2023
05 Oct 2023

لاہور:(لیاقت علی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا، آئی پی پی 13 اکتوبر کو جھنگ میں پاور شو کرے گی۔

پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آئی پی پی آئندہ عام انتخابات میں اپنے منشور کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی،پی  ڈی  ایم حکومت نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ عوامی خزانے پر اکٹھے عیش کرنے والے اب الیکشن کیلئے ایک دوسرے پر تنقید کریں  اور عوام انکی بات سنیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ نواز شریف کی وطن واپسی  پر سپریم کورٹ سے امیدیں نظامِ عدل پر سوالیہ نشان ہیں نواز شریف کی سیاسی  انشورنس ایکسپائر ہو چکی ہے، انکے پاس جادو کی کونسی چھڑی ہے جسے سولہ ماہ کی حکومت میں وہ اپنے بھائی کو نہیں دے سکے، تباہ حال مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے ہونے والے خود  ڈوب جائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی  پی  پی اور انہیں بھی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہیں تاہم انکے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد وہ انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے۔

سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے