04 Oct 2023
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے مزید مہنگائی کر کے عوام کی مشکلات اور بڑھا دی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا عوام شدید مشکل اور پریشانی کا شکار ہیں، نگران حکومت عوام کے بجائے آئی ایم ایف کی نگرانی میں لگی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت والے آئی پی پی کے معاہدوں پر نظر ثانی کے بجائے عوام کے میٹر اتار رہے ہیں، دنیا میں کہیں بھی ایسے معاہدے نہیں ہوئے ہوں گے، 8 ٹریلین جو پاکستانیوں کی جیب سے نکالا گیا اس کا حساب کیا جائے، جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے بجلی پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سراج الحق نے حکمرانوں پر زور دیا کہ ملکی اثاثے بیچنے کے بجائے کرپشن کو کنٹرول کیا جائے۔