اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ عام انتخابات کیلئے خواجہ سراؤں نے خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کروا لیا

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئندہ عام انتخابات میں خواجہ سرا اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ خواجہ سراؤں نے خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کروا لیا۔

لاہور نیوز نے رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد سے متعلق تفصیلات حاصل کر لیں۔ الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ملک بھر سے 3 ہزار 29 خواجہ سراؤں نے بطور ووٹرز رجسٹریشن کروا لی ہے۔ 2018 ء کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں ایک ہزار 116 کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز پنجاب میں ہیں جن کی تعداد 2 ہزار 200 ہے جبکہ 2018 ء کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد ایک ہزار 356 تھی۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 21 میں الگ الگ خانہ بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر شبیر خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اہل افراد کو بلا تفریق ووٹ کا حق دیتا ہے، خواجہ سراؤں کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پولنگ ڈے پر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواجہ سرا باعزت طریقے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ سراؤں سمیت تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک ووٹ کی تبدیلی یا نئے ووٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے