اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سنگین مالی مسائل: قومی ایئر لائنز کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) سنگین مالی مسائل کے باعث قومی ایئر لائنز کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، پی آئی اے کا ٹورنٹو آپریشن ہفتہ وار لاکھوں ڈالرز ریونیو فراہم کرتا ہے۔

لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کو گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز بند کردی گئیں، سوئس پورٹ نامی کمپنی نے گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسزفراہمی گزشتہ روزبند کرنے کا مراسلہ اور ای میل جاری کی جس میں کہا گیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 اکتوبر5 بجے شام سے سروسز بند کی جا رہی ہیں، 2 لاکھ 48 ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ آئندہ سروسزکی فراہمی کیلئے 1 لاکھ ڈالرز ایڈوانس بھی ادا کیے جائیں، پی آئی اے کو واجبات ادائیگی کیلئے بارہا یاد دہانیاں کروائی گئیں، دونوں کمپنیز کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔

پی آئی اے مینیجرپسنجر ہینڈلنگ سروسز کو ای میل اور مراسلہ سوئس پورٹ کے نائب صدرکمرشل نے جاری کیا،ترجمان پی آئی اے کو مؤقف کیلئے ای میل اور مراسلہ روانہ کرنے کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے