اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف انتقام لینے نہیں ملکی ترقی کیلئے آ رہا : شہباز شریف

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انتقام لینے نہیں ملک کی ترقی کے لیے آ رہا ہے، نواز شریف ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے آ رہا ہے، عوام تاریخی استقبال کریں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کیے، ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف دور میں چینی 52 روپے کلو اور مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، نواز شریف کا جرم تھا کہ اس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ملک کے عوام کو تعلیم، علاج سے محروم کر دیا گیا، نواز شریف واپس آرہا ہے، ترقی کا سفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع ہو گا۔

شہباز شریف نے عوام سے کہا کہ وعدہ کریں 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخ کا سب سے بڑا استقبال کرنا ہے، نواز شریف بھارت سے پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے واپس آ رہا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ جن کرداروں نے نواز شریف کے خلاف ظلم و زیادتی کی اچھی طرح علم ہے، فیصلہ کرنا ہے کہ انتقام لینا ہے یا عوام کی خدمت کرنی ہے، نواز شریف انتقام لینے نہیں ملک کی ترقی کیلئے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا کر ملکی ترقی کو روکا گیا، نواز شریف کے ساتھ جان لڑاؤں گا اور دن رات کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے