اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پرریکارڈ طلب

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں توہین  الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل تھے۔

 چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے، عدالت میں فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نےریکارڈ پیش کرنے سے متعلق مہلت طلب کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے