(لاہور نیوز) فرائض میں غفلت برتنے پر اینٹی کرپشن نے اپنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کروا دیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرننکانہ خالد محمود پر زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کا الزام ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیر حراست ملزم کو لوکل پولیس اسٹیشن حوالات میں بند کرنے کے لیے لے کر گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے زبردستی فرار کروا دیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود نے کسی قسم کی مزاحمت نہ کی،خالد محمود نے ملزم کے فرار کو افسران بالا سے چھپایا، شواہد سے ثابت ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔
اینٹی کرپشن ترجمان کا کہنا تھا کہ خالد محمود کی لاپرواہی اور ملی بھگت ثابت ہونے پر اس کے خلاف پولیس اسٹیشن چونگ میں مقدمہ درج کروایا ہے، اینٹی کرپشن میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، کرپشن فری پنجاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔