اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

2024کے بعد ہم پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے: احسن اقبال

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2024کے بعد ہم پھر سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 21اکتوبر کو قائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نوازشریف کی واپسی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، 2013 میں ہمیں آج سے مشکل حالات ورثے میں ملے تھے، پاکستان میں بدامنی عروج پر تھی،غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  2017 تک مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بیروزگاری ختم ہوگئی تھی، ایک بدترین سازش کے ذریعے نوازشریف کو نااہل کیا گیا، آج سازش کے کردار خود گواہی دے چکے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف سازش ہوئی، پاکستان نے اس عمل کی بہت بھاری قیمت ادا کی، پاکستان پر ایک ناکامی مسلط کی گئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی اس کو ایٹمی طاقت کی کنجیاں دے دی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے تھے تو ہم نے چیخ چیخ کرکہا تھا یہ غریبوں کے مستقبل کا سودا کررہے ہیں اس کا نتیجہ بدترین مہنگائی کی صورت میں نکلے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کے کئے گئے معاہدے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، ہم 2024میں کامیاب ہوکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، 2024سے ایک نیا سفر شروع ہوگا، 2024کے بعد ہم پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے، نوازشریف کی عالمی شخصیت کے باعث ہم دوست ممالک سے مثالی تعاون کو بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی بحالی کے عمل میں کامیاب ہوگا  پاکستان کو نوازشریف جیسے سیاستدان کی ضرورت ہے، ہمیں قومی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کامیابی مل سکتی ہے، آج ملک کی سیاسی جماعتوں کو بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے، ادارہ جاتی سطح پر سب کو قدم سے قدم ملا کر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے