اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اصل محبت کے بعد عشق کا سفر شروع ہوتا ہے اور پھر شادی ہوجاتی ہے: منیب بٹ

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(محمد بلال) نامور اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے اور پھر شادی ہو جاتی ہے۔

حال ہی میں اداکار منیب بٹ نے دنیا نیوز کے مقبول ترین  پروگرام" مذاق رات "میں شرکت کی جس میں انہوں نے زندگی ، کیریئر اور محبت سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو یکطرفہ محبت کا تجربہ ہے؟‘ جس پر منیب بٹ نے جواب دیا کہ انہوں نے یکطرفہ محبت نہیں کی، شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند ہوتے ہیں جنہیں ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل میں محبت ہوتی ہے اور پھر جب عشق کا سفر شروع ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے۔

ایمن خان کی شوبز سے دوری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ یہ ایمن کا اپنا فیصلہ ہے، اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے، جب ان کا شوبز میں واپس آنے کا دل چاہے گا تو وہ ضرور آئیں گی، یہ ان کی اپنی زندگی ہے، میں انہیں نہیں بتاتا کہ کیا کرنا چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ انہیں اور ایمن کو ایک دوسرے کے موبائل کے پاسورڈ معلوم ہیں، تاہم انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا لیکن اب سوچ رہا ہوں کہ پاسورڈ تبدیل کرلوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے