اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاسز والے علاقوں میں بجلی بندش کا فیصلہ

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاسز والے علاقوں میں بجلی بندش کا فیصلہ کر لیا گیا، بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق 30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر بجلی 12 گھنٹے بند رہے گی، 30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر شام 6 سے صبح 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کے کل 97 فیڈرز کے لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں، لیسکو کو ان فیڈرز سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، لیسکو کے ہائی لاسز، بجلی چوری میں قصور پہلے نمبر پر ہے، ضلع قصور میں 75 فیڈرز پر لاسز 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔

لیسکو کے ناردرن سرکل میں 11، ایسٹرن سرکل میں 3 فیڈرز سے بجلی زیادہ چوری ہو رہی ہے، شیخوپورہ کے 3 ، اوکاڑہ کے ایک فیڈر کے لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں۔

ساؤتھ سرکل کے 4 فیڈرز پر لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں، لیسکو کے سینٹرل اور ننکانہ سرکل میں کسی فیڈر پر 30 فیصد سے زائد لاسز نہیں۔

چوری والے علاقوں کی بجلی بحال کرانے کیلئے قصور کی سیاسی شخصیات متحرک ہو گئیں جبکہ وزارت توانائی نے کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے