اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اکبر چوک فلائی اوور پر کام دن رات جاری ہے، 83 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ٹرانسمز کی لانچنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بیدیاں چوک انڈرپاس کا بھی 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ خالد بٹ چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کا کام بھی دن رات جاری ہے۔ بند روڈ پر جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر میں جاری تمام میگا پراجیکٹس پر 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح ہسپتال تا پیکو روڈ پر بنائے گئے یو ٹرنز پر ٹریفک کی روانی کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیپا، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کے مسائل کو حل کرے۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کام چوبیس گھنٹے جاری رکھا جائے۔ شاہدرہ فلائی اوور، اکبر چوک اور بیدیاں روڈ منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایم سی ایل، نیسپاک، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے  شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے