اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے۔ پریم یونین نے ڈی ایس لاہور آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ انور، صدر لاہور محمد فیاض اور ظفر گجر اور ریلوے مزدور احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود کچھ ملازمین کو اگست اور کچھ کو ستمبر کی تنخواہ کا انتظار ہے۔ کئی ماہ سے احتجاج کر کے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ اگر تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیں گے۔

ریلوے ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے بھاری بل بھی ادا نہیں کر پا رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے