اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فتنے کی حکومت کو ختم نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا: رانا ثناء اللہ

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فتنے کی حکومت کو ختم نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، جب بھی مشکل وقت آیا نوازشریف نے ملک کو بحران سے نکالا۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کو ویلکم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، پوری قوم میاں نوازشریف کو ویلکم کرنے کی  منتظر ہے، نوازشریف ضمانت لیکر آئیں گے اور عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، پیپلز پارٹی اگر ہمارے خلاف بات نہیں کرے گی تو ہمارے ووٹ کو کیسے اپنی طرف متوجہ کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک طرف کھڑی ہوگئی تھی کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی قوت نہیں بن سکتا، میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کو باوقار کیا، جب پاکستان ایٹمی قوت بنا تو پوری مسلم دنیا میں جشن منایا گیا، 2013 میں ملک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں دبا جا رہا تھا، ہر روز سیکڑوں شہداء کی لاشیں اٹھانی پڑ رہی تھیں، لوگ کہتے تھے ان دو مشکلات سے جان چھوٹ جائے تو ملک کو کوئی نہیں روک سکتا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منفی باتیں اس وقت بھی کی جاتی تھیں، قوم نے نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا مینڈیٹ دیا، اگلے چار سالوں میں پاکستان خوشحالی و ترقی کے ٹریک پر آگیا، نئے پاکستان کا تجربہ نہ کیا جاتا تو سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا، 2017 میں ہی پاکستان جی 20 ممالک کی لسٹ میں آ جاتا، ایڈونچر سے 28 جولائی 2017 کو ایک مینج فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بابا رحمتے کے فیصلے کی باعث آج پاکستان بحرانی کیفیت میں ہے، ہم ڈیفالٹ کر چکے ہوتے اگر فتنے کی حکومت کو پارلیمان سے ووٹ آؤٹ نہ کیا جاتا، نوازشریف قوم کو امید دینے کیلئے 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں، پورے پاکستان سے لوگ 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے،نوازشریف کا خطاب جلسہ گاہ میں لوگ براہ راست سنیں گے، دوران خطاب نوازشریف اپنے بیانیے اور پالیسی پر اظہار خیال کریں گے، مسلم لیگ ن اپنا منشور بھی دے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےرانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے، ہم نے کسی کے اوپر مقدمہ نہیں بنایا، 9 مئی کو پاکستان کے دفاع پر حملہ کیا گیا، انہوں نے جرم کیا ہے یہ پاکستان کے دفاع پر چڑھ دوڑے ہیں، اس کی معافی نہیں ہوسکتی نہ ہونی چاہیے، باقی جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ لڑے، ہم کسی کو جیلوں میں بند کرنے کی خواہش نہیں رکھتے، نہیں سمجھتا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کیلئے کوئی رعایت ہونی چاہیے۔

سینئر مسلم لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ چیف  الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران جلد از جلد انتخابات کروانے کا بھرپور مطالبہ کیا، ہمارا ووٹر ہمارے ساتھ ہے،وہ برے سے برے وقت میں بھی ہمارے ساتھ ہوتا ہے،  شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، نوازشریف اور پوری قوم شہبازشریف کو اس بات پر شاباش دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے