اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے آڈٹ رپورٹ میں طیاروں کی گراؤنڈنگ بارے سنسنی خیز انکشاف

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(ویب ڈیسک) طیاروں کی مرمت کا کام دنوں میں مکمل کرنے کے بجائے سالوں لگا دیئے، پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں طیاروں کی گراؤنڈنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق طیاروں کی دنوں کی گراؤنڈنگ برسوں پر محیط ہونے سے قومی ایئر لائن کو مجموعی طور پر 38 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جہاز عارضی گراؤنڈنگ اور شیڈول مینٹی نینس کی وجہ سے گراؤنڈ کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے عارضی گراؤنڈنگ اور شیڈول مینٹی نینس کیلئے 19 سے 28 دن کا وقت مختص کیا تاہم انتظامیہ کی سست روی کے نتیجے میں طیاروں کی 905 روز تک طویل گراؤنڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی آر کیلئے بھی 24 دن کا وقت مختص کیا گیا لیکن اس پر 905 دن لگے، طویل گراؤنڈنگ کے نتیجے میں پی آئی اے کو نقصان اٹھانا پڑا، 16 جنوری کو DAC میٹنگ میں بھی اس بے ضابطگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے