اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے اراضی ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلیوں کا انکشاف

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے اراضی ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلیوں کا انکشاف ہو گیا۔ نیا پاکستان اپارٹمنٹس کو منتقل ہونے والی اراضی دوبارہ ایل ڈی اے سٹی کو منتقل کر دی گئی۔

سکیم کے ماسٹر پلان کے 45 ہزار کنال رقبہ سے اراضی اپارٹمنٹس منصوبہ کو منتقل کی گئی۔ اپارٹمنٹس منصوبہ کو اراضی منتقل کرنے سے سکیم کے الاٹیوں کو پلاٹ دینا مشکل ہو گیا۔ سکیم میں اراضی کم پڑنے کی وجہ سے الاٹیوں کو پلاٹ دینا معمہ بن گیا۔ ایل ڈی اے نے معاملے کی گتھی سلجھانے کے لیے اپارٹمنٹ منصوبہ کی اراضی کو واپس ایل ڈی اے سٹی کو دے دیا۔

ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے لیے 8496 کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔ مختص شدہ اراضی پر 33 ہزار 868 اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جانی تھی۔ موضع ہلوکی میں ایل ڈی اے نے 896 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کیا۔ ایل ڈی اے نے مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی کے باقی اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ ختم کر دیا۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے میٹنگ منٹس کے مطابق ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کی 8496 کنال سے بچ جانے والی اراضی واپس ایل ڈی اے سٹی کو منتقل کر دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کی مختص بقایا 8200 کنال اراضی واپس ایل ڈی اے سٹی کو منتقل کر دی گئی۔ اپارٹمنٹس کی اراضی منتقل کرنے سے نیا پاکستان منصوبہ عملی طور پر بند ہو گیا۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے