اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس ٹریک پر معاہدے سے کم بسیں چلائے جانے کا انکشاف

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس منصوبے بارے میٹرو بس کنٹریکٹر کمپنی نے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ میٹرو بس ٹریک پر معاہدے سے کم بسیں چلائے جانے کا انکشاف ہو گیا۔

میٹرو بس فلیٹ میں مکمل بسیں نہ چلنے سے مسافروں کو سفری سہولیات میں دشواری ہے۔ بسیں کم ہونے کی وجہ سے سٹیشن پر بروقت میٹرو بسیں بھی نہیں پہنچ رہیں۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نجی کنٹریکٹر کمپنی کا میٹرو بس ٹریک پر 62 بسیں چلانے کا معاہدہ ہوا۔ نجی کمپنی کی جانب سے آج 62 کی بجائے 48 بسیں ٹریک پر لائی گئیں۔ ٹریک پر آنے والی 48 میٹرو بسوں میں دو خراب ہو کر ٹریک پر ہی کھڑی ہو گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کے لیے 62 کی بجائے 46 بسیں چل رہی ہیں۔

میٹرو بس نشتر ٹاؤن ڈپو میں خراب ہونے والی بسوں کی مرمت کا کام ہی نہیں کیا جا رہا۔ نجی کنٹریکٹر کمپنی کے پاس سپیئر پارٹس اور ٹائروں کا فقدان پیدا ہو گیا۔ پنکچر اور ٹائر برسٹ ہونے کے بعد میٹرو بس کو ڈپو میں کھڑا کر دیا گیا۔ ٹریک پر بسیں کم چلنے کی وجہ سے سٹیشنز پر 20 سے زیادہ ٹائم ڈراپ ہو گئے۔ میٹرو سٹیشنز پر مسافر کی تعداد بڑھ گئی لیکن بس نہیں آرہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے