اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مینار پاکستان جلسے میں صرف نواز شریف ہی خطاب کریں گے: ن لیگ

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے صرف پارٹی قائد نواز شریف ہی خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے قائد نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی پارٹی رہنما خطاب نہیں کرے گا۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ میں پارٹی صدر شہباز شریف ،چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت کوئی بھی رہنما خطاب نہیں کرے گا، قائد ن لیگ کے خطاب سے قبل صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھرحاضرین کا شکریہ ادا کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  سابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بیانیہ دیں گے، صرف نواز شریف کے خطاب کی تجویز چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے دی گئی ہے، مریم نواز کی تجویز سے پارٹی کے بڑوں نے اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ ن لیگ نے اس سے قبل استقبالی سٹیکرز کو بھی نواز شریف کی تصویر تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے