اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی: کمشنر لاہور

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی فرد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا  جس میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، کمشنر لاہور نے لیسکو حکام کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کیخلاف ورکنگ مکمل کرنے کی  ہدایت کردی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کا آڈٹ کیا جائے گا، کمشنر لاہور نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو محکموں کی جانب سے این اوسیز جاری ہونے کی رپورٹ بھی جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے کس مد و شق کے تحت بجلی حاصل کی اس کا واضح تعین کیا جائے،لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے گا،بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف استغاثوں پر ایف آئی آرز فوری طور پر درج ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بل نادہندگی اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے دوران بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جارہا ہے،بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں، ملوث ملازمین پر بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے