اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں برس موٹرسائیکل سوارٹریفک قوانین توڑنے میں سب سے آگے

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) رواں برس کے پہلے 9 ماہ میں موٹرسائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں سب سے آگے رہے۔

سال 2023 میں ٹریفک قوانین کی 34 لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، 34 لاکھ خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سواروں نے 23 لاکھ 45 ہزار مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، 11 لاکھ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

موٹرسائیکل سوار جلدبازی، ون وے، لین لائن اور سگنل خلاف ورزیوں میں سرفہرست ہیں،رواں سال موٹرسائیکل سوار حادثات میں بھی پہلے نمبر پر رہے، 2 لاکھ 6 ہزار 888 کار، جیپ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ دئیے گئے۔

شہر میں 03 لاکھ 96 ہزار سے زائد چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کیا،ٹریفک پولیس کی جانب سے   72 ہزار پبلک سروس و کمرشل گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئےگئے،01 لاکھ 27 ہزار سے زائد ٹرک، پک اپ اور لوڈر گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 20 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس کمرشل پرائیویٹ وہیکلز کو جاری کئے گئے، احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر سفر کرنے پر 35 ہزار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 53 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا، پانچ سو سے زائد مختلف سکولز، کالجز، یونیورسٹیز ،سرکاری و نیم سرکار دفاتر میں لیکچرز دیئے گئے۔

ٹریفک سیکٹر انچارج مال روڈ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین  کی آگاہی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، مہذب قومیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتی ہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری کرکے شہری اپنی اور دوسروں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے