اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے، رانا ثناء اللہ

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائد کی 21 اکتوبر کی واپسی کے اعلان پر عوام کا جوش و خروش مثالی ہے، عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں عوام کی دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام 2017ء کے پاکستان اور اس کو بنانے والوں کو یاد کرتے ہیں، انشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا، عوام معمار پاکستان کا ایک فقید المثال استقبال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے