اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں:علامہ طاہر اشرفی

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،دہشتگردی پھیلانے والا کوئی بھی ہوسزا سے نہیں بچنا چاہیے ۔

الحمرا ہال میں پاکستان علماء کونسل  کے زیر اہتمام سیرت رحمت  اللعالمین ﷺکانفرنس منعقد ہوئی جس میں  چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی ،علامہ زبیر ،علامہ اسلم قادری سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکا نے   کہا کہ بے گناہ کا خون بہانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم ملک بھر میں امن کی مشترکہ اجتماعی کوششیں شروع کرنے جارہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں چیئر مین علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی  کا کہنا تھا کہ مستونگ اور ہنگو میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا گیا، فیصل آباد میں مسلمان مسیحی فسادات کے پیچھے ہندوستان تھا،اب دنیا کو  بھارت کے ناپاک عزائم کا علم ہو جانا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانا لازم ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے