(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی معیشت بحال اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹیئرز کا اجلاس ہوا، مریم نواز کی اجلاس میں آمد پر یوتھ والنٹیئرز نے پرجوش نعروں سے ان کا زبردست استقبال کیا، اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی، مریم نواز نے یوتھ والنٹیئرز کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے ملکی مسائل کے حل کا ایجنڈا تیار کر لیا، مریم نواز
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے بہت محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں،نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس
— PMLN (@pmln_org) October 1, 2023
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی
مریم نواز شریف کی اجلاس میں آمد پر یوتھ والنٹیئرز کا پرجوش نعروں سے زبردست استقبال
اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی… pic.twitter.com/UioynGcd4V
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، قائد مسلم لیگ ن نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے،ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ21 اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے، اپنے بچوں اور فیملیز کے ہمراہ قوم کے مسیحا کو خوش آمدید کہیں گے۔