اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ہدایتکار ریاض شاہد کو دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس بیت گئے

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) معروف ہدایتکار ریاض شاہد کو دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس بیت گئے۔

کون جانتا تھا کہ کشمیری فیملی سے تعلق رکھنے والا شیخ ریاض ایک دن فلمی دنیا کے افق کو چھوئے گا، 1927 میں کوئٹہ میں جنم لینے والے شیخ ریاض المعروف ریاض شاہد نے اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد صحافت سے وابستہ ہوگئے۔

شورش کاشمیری کے جریدے چٹان اور بعد ازاں فیض احمد فیض کے لیل و نہار سے منسلک ہوئے۔

اداکار علاؤالدین کی دوستی فلمی دنیا میں لانے کا سبب بنی، 1958 میں فلم بھروسہ کیلئے کیریئر کی پہلی کہانی لکھی، 1962 سے ڈائریکشن میں قدم رکھا تو سسرال، فرنگی اور خاموش رہو جیسی فلمیں دیں۔

ریاض شاہد کی لکھی فلم شہید بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس کے ہدایتکار خلیل قیصر تھے، ریاض ایک اچھے مصنف اور ہدایتکار تو تھے ہی، مکالمے لکھنے میں بھی انہیں ملکہ حاصل تھا۔

ریاض شاہد نے اپنی کہانیوں میں مسلمانوں کی حالت زار کو پردہ سکرین پر مہارت سے دکھایا، فلسطینی مسلمانوں پر "زرقا" اور کشمیریوں کے بارے میں "یہ امن" بنائی، ان فلموں کا شمار اپنے عہد کی عظیم فلموں میں ہوا۔

اداکارہ نیلو سے شادی کی، ایک بیٹی اور دو بیٹے پیدا ہوئے، لالی وُڈ کے مایہ ناز اداکار شان بھی ریاض شاہد کے چشم و چراغ ہیں، ریاض شاہد یکم اکتوبر 1972 کو لاہور میں انتقال کر گئے، انہیں بعد از مرگ ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جو ان کے بیٹے شان شاہد نے وصول کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے