اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردی جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: آرمی چیف

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہورنیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی، شرکاء کی جانب سے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو دہشت گردی اور اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا کوئی مذہب اور نظریہ نہیں، دہشت گرد پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ برائی کی طاقتیں ریاست اور سکیورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی، سکیورٹی فورسز کو ایک مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے