اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو کر نواز شریف قوم کیلئے تاریخی کردار ادا کریں گے، مریم نواز

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) سینئر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو کر نواز شریف ملک وقوم کیلئے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

مسلم لیگ ن نواز شریف کے 21 اکتوبر کے جلسے کیلئے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مصروف ہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا قوم کی امید نواز شریف ہیں ، تعمیر وترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں، مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن اتوار سے جلسے شروع کر رہی ہے ، آغاز شاہدرہ لاہور سے ہو گا۔ اگلے دس روز تک مختلف مقامات پر مسلم لیگ ن مسلسل جلسے کرے گی جس سے شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں 4 روزہ قیام کا امکان ہے۔ پھر دبئی سے سینئر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے