اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کو ریلیف دلانا ہی نواز شریف کا ایجنڈا ہے: شہباز شریف

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نواز شریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا اولین ترجیح ہے، شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف و دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے