اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے: مریم نواز

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

مریم نواز نے افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا نے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے قابل فخر بیٹوں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، مریم نواز نے شہداءکے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی افواج اور شہداء پر فخر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی افواج آہنی عزم اور بے مثال بہادری سے لڑ رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے عظیم ترین قربانیاں دی ہیں، افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے، ہم شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کیلئے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں کارروائی کر کے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے