اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو اورنج لائن ٹرین کو بجلی کی مکمل سپلائی کا انتظام نہ کیا جا سکا

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(لاہور نیوز) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور لیسکو حکام کی مبینہ غفلت کا ایک اور شاخسانہ سامنے آ گیا۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین کو تاحال بجلی کی مکمل سپلائی کا انتظام نہ کیا جا سکا۔

ملتان روڈ پر بننے والے گرڈ سٹیشن پر بجلی کا بیک اپ ہی موجود نہیں ،جنریٹرز غیر فعال ہیں۔ اورنج ٹرین کو بجلی فراہم کرنے کے لیے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر نامکمل  اور بجلی کے کنکشنز بھی مکمل فراہم نہیں ہو سکے۔ جی ٹی روڈ پر بنے گرڈ سٹیشن کو  بجلی کے  چار کنکشن مل سکے ،  مزید دو کنکشن درکار ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے گرڈ سٹیشن  کا  سول ورک مکمل کر دیا گیا ہے۔ لیسکو کے ساتھ باقی کنکشنز کی فراہمی سے متعلق بھی معاملات طے نہ پا سکے۔

 اورنج  ٹرین کو بجلی کی سپلائی دینے کے لیے گرڈ  سٹیشن بھی مکمل فعال نہیں۔ آٹھ گرڈ سٹیشنز  کے بجائے  اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کے لیے چھ گرِڈ سٹیشن تعمیر کیے گئے۔ لیسکو نے دو گرِڈ سٹیشنز تعمیر کرنے کے لیے تاحال ٹینڈر ہی نہیں لگائے۔ چھ تعمیر ہونے والے گرِڈ سٹیشنز میں سے بھی ایک فنی خرابی کا شکار ہے۔

جی ایم  آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لیسکو کو باقی ماندہ دو گرِڈ سٹیشنز بھی فعال کرنے کی استدعا کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے