اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کورولوس عثمان کا 5واں سیزن 4 اکتوبر 2023ء سے نشر ہو گا

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی اور عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا نیا سیزن رواں سال 4 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

نئے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بتایا کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ’کورولوس عثمان‘ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار براق ازچویت ’عثمان بے‘ نے ڈرامے کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔

براق ازچویت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹریلر میں ان کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں بالا اور ملہون خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ’کورولوس عثمان‘ کے چوتھے سیزن کے اختتام پر یہ خبریں گردش میں تھیں کہ اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے (ملہون خاتون) حقیقی زندگی میں شادی کے بعد حمل سے ہیں جس وجہ سے وہ پانچویں سیزن کا حصہ نہیں ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے