اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پُرسکون نیند میں مدد دینے والی آوازیں کون سی ہیں؟

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایک ماہرِ نیند کا کہنا ہے کہ سمندر کی لہروں اور آگ کے چٹخنے سمیت مختلف آوازیں ہمیں سونے میں مدد دے سکتی ہیں۔

ماہر نیند ہینا شور کے مطابق سمندر کی لہروں، آگ کے چٹخنے اور اور پنکھا چلنے کی آوازیں ان 10 آوازوں میں سے ہیں جو لوگوں کو سونے میں مدد دیتی ہیں۔ جبکہ ٹوسٹ کٹنے یا کیتلی کے ابلنے کی آواز نیند سے جگانے میں مدد دیتی ہے۔

2000 افراد پر کیے جانے والے پول میں معلوم ہوا کہ نصف افراد سوتے وقت یا نیند سے اٹھتے وقت وائٹ نوائز (متعدد فریکوئنسیز کی یکساں شدت والی آواز) سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پریمیئر اِن کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ 26 فی صد افراد وائٹ نوائز ہر رات سوتے وقت سنتے تھے جبکہ 40 فی صد نے بارش کی آواز، 34 فی صد موسیقی اور 24 فی صد پنکھے کی آواز سنتے تھے۔

اس کے علاوہ ہوا کی آواز (21 فی صد افراد) اور آڈیو بک (16 فی صد) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ہینا شور کا کہنا تھا کہ سونے سے پہلے کچھ سکون دہ چیزیں دیکھنا یا سننا ہمارے نیند کے عمل کا حصہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو مختلف آوازیں ہمارے لاشعور میں مختلف ردِ عمل پیدا کرتی ہیں اس لیے جو چیز کسی کے لیے راحت کا سبب ہوتی ہے کسی دوسرے کے لیے راحت کا سبب نہیں ہوسکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے