28 Sep 2023
(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں آشوب چشم کے مریضوں کی کل تعداد 86 ہزار 133 ہو چکی ہے۔
صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 13 ہزار 732 مزید کیسز سامنے آئے جن میں سے 3 ہزار 878کا تعلق صرف ضلع بہاولپور سے ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد میں آشوب چشم کے ایک ہزار 721 اور لاہورمیں 887 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں سال کے دوران بہاولپور میں اب تک آشوب چشم کے 16 ہزار 744، فیصل آباد میں 10 ہزار 22 اور لاہور میں 7 ہزار 578 کیسزسامنے آچکےہیں۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں، متاثرہ شخص عینک لگائے جبکہ متاثرہ شخص کا تولیہ اور دیگر اشیا دوسرا شخص استعمال نہ کرے اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔