27 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 19 فٹ بال ٹیم نے ساف انڈر 19 چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھوٹان کو پینلٹیز پر 5-6 گولز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں ٹیموں کی جانب سے سکور 0-0 تھا جس کے بعد فیصلہ پینلٹیز پر ہوا اور پینلٹیز کے دوران قومی ٹیم کے گول کیپر ساحل گل نے بھوٹان کا گول ناکام بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے کامل خان نے آخری گول کر کے ٹیم کی فائنل میں رسائی یقینی بنائی ، ایونٹ کا فائنل 30 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔