(ویب ڈیسک)کرکٹر کے میدانوں میں پاکستانی لباس میں ملبوس اور ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے پاکستان کے نعرے بلند کرنیوالے چاچا بشیر بھارت پہنچ گئے ۔
پاکستانی رنگ میں رنگے چاچا بشیر نے ملک کا جھنڈا لہراتے ہوئے بھارت میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فین دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں جو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے دنیا کے ہر کونے میں پہنچ جاتے ہیں ،چاچا بشیر بھی ان ہی فین میں سے ایک ہیں جو امریکا کے شہر شکاگو میں رہتے ہیں جو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں سپورٹ کرنے کیلئے امریکا سے بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچ گئے ہیں۔
چاچا بشیر نے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے پاکستانی رنگ میں رنگے کپڑے بھی بنوائے ہیں، حیدر آباد پہنچ کر چاچا بشیر نے ویڈیو بنوائی جس میں پاکستانی پرچم ہاتھ میں لیکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
چاچا بشیر نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں کہا کہ وہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کے حوصلے بڑھانے پہنچے ہیں اور بھارت کے جن جن شہروں میں پاکستان کے میچز شیڈولڈ ہیں وہ وہاں جاکر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔