اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کیساتھ یکجا

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر دیا۔

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کیساتھ یکجا کر دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے