اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا گیا، کمپنیوں کیلئے اہم ہدایات جاری

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ اور قرض کی فراہمی کے ذمہ دارانہ طریقہ کار کو فروغ دینے کے پیش نظر، ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے جامع ریگولیشنز جاری کی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کئے جانے والے قرض کے چارجز کی حد کا تعین کر دیا گیا۔

سرکلر کے مطابق قرض فراہم کرنے والی کمپنی کی فیس تمام اقسام کے چارجز بشمول پروسیسنگ چارجز، سروس فیس، تصدیقی فیس، لون ہینڈلنگ فیس، سود کے معاوضے، دیر سے ادائیگی پر جرمانے اوردیگر قابل اطلاق چارجز پر مشتمل ہو گی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ قرض دینے والی کمپنی فیس سمیت تمام اقسام کے چارجز سے آگاہ کرے گی، صارف کو قرض سے پہلے پروسیسنگ چارجز بتانا لازمی ہوگا۔ ڈیجیٹل ایپ قرض سے پہلے تمام معلومات فراہم کرنے کی پابند ہونگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے