اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین کا ریڈیو ، ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان اور چین نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے چین کے شہر نانجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے منعقدہ ٹیلی ویژن فیسٹیول 2023ء میں شرکت کی، فیسٹیول کے موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی چینی وزیر برائے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن ثاؤ شومی سے ملاقات ہوئی، نگران وفاقی وزیر نے ٹیلی ویژن فیسٹیول کے انعقاد پر چینی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

مرتضیٰ سولنگی اور ثاؤ شومی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے مابین میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت اور صحافیوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی پر چائینز آور کے آغاز کی تجویز پیش کی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے چینی ذرائع ابلاغ کی پاکستان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے