اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کیا ہوئی لنڈا بازار میں بھی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) بڑھتی مہنگائی میں استعمال شدہ کپڑے اور جوتے بھی مہنگے ہو گئے، لنڈا بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، مہنگائی کے اس دور میں سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا بھی مشکل ہو گیا۔

مہنگائی کیا ہوئی لنڈے کے کپڑے اور جوتے بھی مہنگے ہوگئے، لنڈا بازار میں پہلے جو چیز 100 روپے میں مل جاتی تھی اب 400 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے،جوتے 400 سے 500 روپے میں مل جاتے تھے اب 1000 روپے سے نیچے کہیں بھی نہیں مل رہے۔

200 روپے والا لوکل ٹراوئزر اب 500 روپے میں بھی نہیں مل رہا جبکہ 400 روپے تک  میں ملنے والی شرٹ بھی 800 روپے سے اوپر بیچی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمت  آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اشیائے ضروریہ کی  قیمتوں میں دن بدن اضافے سے سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب لنڈا بازار کے دکان داروں کا کہنا ہے کہ مہنگی چیزیں خرید کر سستی کیسے بیچیں، مہنگائی کا ہمیں بھی احساس ہے مگر پیچھے سے سامان مہنگا ملے گا تو مہنگا ہی بیچیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے