25 Sep 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دوران ڈرائیونگ چالان ہوگیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بابراعظم کو گلبرگ میں لین وائلیشن پر روکا گیا اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک وارڈن نے بابراعظم کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا۔