اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے بھارتی ویزوں کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بھارتی ویزوں کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خط کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، خط میں اپنے تحفظات اور خدشات کا بھی اظہار کیا ہے، پی سی بی نے ہوسٹ ممبرز ایگریمنٹ کی یاد دہانی بھی کرائی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ تین سال سے اسی ایشو کے حوالے سے بار بار کہا گیا، پاکستان کے تحفظات پر کسی قسم کا دھیان نہیں دیا گیا، آج صورت حال یہ ہےکہ تاحال پاکستانی سکواڈ کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوئے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے رویہ مایوس کن رہا ہے، اس عمل کی وجہ سے آج غیر یقینی کی صورتحال ہے، قومی سکواڈ نے دبئی میں دو روز قیام کرنا تھا، ویزے بروقت نہ ملنےکی وجہ دبئی میں دو روز رکنےکا پلان اپ سیٹ ہوا، گزرتے وقت کے ساتھ غیر یقینی کی صورت حال بڑھتی جا رہی ہے جو کہ پریشان کن ہے۔

پی سی بی کے مطابق جب بھی بھارت سے  رابطہ کیا گیا تو کہا گیا کہ 24 گھنٹوں میں ویزے آجائیں گے، افسوس ہےکہ اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور ویزوں کا اجراء نہیں ہو سکا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے