25 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کریں گے اور یہ ان کی سربراہی میں گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پی ایس ایل کے مالی معاملات اور معاہدوں پر بھی بات ہو گی۔
اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو پر بھی گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ الیکشنز کے سبب پی ایس ایل کے انعقاد اور وینیو کی تبدیلی جیسے معاملات پر بھی بات ہو گی۔