اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی میگا کمرشل و انڈسٹریل تعمیرات کا انکشاف

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں 141 غیر قانونی میگا کمرشل و انڈسٹریل تعمیرات کا انکشاف ہو گیا۔ افسران اور بلڈنگ انسپکٹرز بھی ملوث نکلے۔

141غیر قانونی تعمیرات میں سے 85 زیر تعمیر ہیں، 56 غیر قانونی تعمیرات پایہ تکمیل کو پہنچنے کو ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے خزانے کو دس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کرانے میں ایم او پلاننگ واہگہ زون اور بلڈنگ انسپکٹرز ملوث ہیں۔ سرویئرز، کلرکس ، ہیلپر، الیکٹریشن ، گینگ مین، نائب قاصد ، ورک چارج ملازمین اور پرائیویٹ افراد بھی پیش پیش ہیں۔

جی ٹی روڈ جیسے فروزن ایریاز میں 45 غیر قانونی تعمیرات کروا دی گئیں۔ رپورٹ میں انکشاف  ہوا ہے کہ برکی روڈ پر 4 ، بھینی روڈ پر 2، کوٹلی گھاسی میں 7 کمرشل غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ بلال گنج سکیم میں 3، مقصود پورہ میں 1، رنگ روڈ کی سروس روڈ پر بھی کمرشل غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ بیدیاں روڈ پر 8 کمرشل ، انڈسٹریل اور مارکیز ، ہانڈو روڈ پر 2 کمرشل و انڈسٹریل تعمیرات پر کام جاری ہے۔ گنجا سندھو روڈ پر ایک، تاج گڑھ روڑ پر ایک، مومن پورہ روڈ 6 جبکہ گنگا سندھو چوک میں دو کمرشل غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمن کلیم یوسف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بلڈنگز کو سِیل کیا جائے گا، ملوث افسران اور بلڈنگز انسپکٹرز کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے