اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کے تمام ارکان و ٹکٹ ہولڈرز کو 3 دن میں وطن واپسی کی ہدایت

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سینیٹرز، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو وطن واپسی کی ہدایت کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام سینیٹرز، ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز جو اس وقت بیرون ملک موجود ہیں 3 روز کے اندر وطن واپس پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنما اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں، قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام کو منسوخ کر کے عوامی موبلائزیشن کیلئے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ 18 ستمبر کو ہونے والے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کر کے اس کی رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے